|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

کوئٹہ: پشین کے عوام نے طاقت،پیسہ اور لالچ کی بجائے نظریہ کو سپورٹ کیا نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کی پہچان جدوجہد پریقین رکھنے والے سرشار کارکن کے طور پر رہی ہے وہ علاقے اور عوام کے مسائل سے باخبر ہیں ان کے حقوق کیلئے توانا آواز بنیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے پی بی 20 پشین کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے وفد نے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں وفد نے مبارک باد دی ان میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد مولانا اشرف جان حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حاجی عبداللہ سلیمان خیل مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی محمد ابوبکر مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز فتح پر جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔

جمہوری قوتوں کے اتحاد کی بدولت نااہل حکمرانوں سے نجات ممکن ہے 16فروی کو پشین کے عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر ہمیشہ کیلئے چور دروازے سے آنے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روکا انہوں نے کہا کہ عوام نے پیسہ طاقت اور سرمایہ کومسترد کرکے نظریہ اور پروگرام کا ساتھ دیا اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کا شمار جدوجہد کرنے والوں ورکرز میں ہوتا ہے۔

زندگی بھر عام ورکر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہیں علاہ ازیں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق اور دیگر رہنماں کے اعزاز میں پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی نے استقبالیہ دیا۔