|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے عالمی دن برائے علاقائی زبانوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری علاقائی زبانیں ایک گلد ستے میں مختلف پھولوں کی مانند ہیںان زبانوں کی اپنی چاشنی اور تاثیر ہے ثقافت انہی زبانوں کی مرہون منت ہے علاقائی زبانوں کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہر علاقے کی اپنی زبان اور ثقافت ہے۔

اور ان ہی سے ہماری پہچان ہے۔علاقائی زبانیں معاشرے کا حسن کا سبب ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ علاقائی زبانوں کو معدوم ہونے سے بچایا جائے اور ہم سب کی ترقی کا راز اسی میں مغمرہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ بہترین برتاؤ کرنا چاہیے ہر زبان اور ثقافت اپنی جگہ پر اہمیت کی حامل ہے۔

رواداری اور برداشت کے ساتھ چلتے ہوئے ہم سب پر لازم ہیں کہ ایک دوسرے کی زبانوں اور ثقافت کا احترام کریںعدم برداشت ہمارے معاشرے کے لیے زہرقاتل ہے حالات چاہے جیسے بھی ہوں برداشت روا داری اور بھائی چارے کا دامن ہم سبکو تھامے رکھنا ہے انہی اصولوں پر کاربند ہوتے ہوئے ہم ایک دوسرے کے لئے سکون اور اطمینان کا باعث بن سکتے ہیں۔