|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2021

تفتان: ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی، پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 140 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 140 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔

جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ09،پنجاب 126 ،سندھ 03 ، بلوچستان 08 شامل تھے راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔