کوئٹہ: نجی تعلیمی ادارے بدترین حالات اور قوانین کے باوجود فروغ علم اور جہالت کے خلاف اپنا قومی و دینی فریضہ حسین طریقے سے ادا کرتے رہے گی. بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ آج پورے ملک کے ماہر تعلیم اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کوئٹہ میں متحدہ پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ان خیالات کا بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الاہنس کے زیر اہتمام میگا تعلیمی پروگرام کے تحت اقرء سکولز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نومتخب عیدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، وزیر اعلی کے کوارڈینیٹر بلال احمد کاکڑ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین، نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیئر مین نذر حسین،اقرء تحفظ تعلیم کے گل نبی موسی زئی۔
بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الاہنس کے رہنما جعفر خان کاکر، سندھ فیڈریشن کے صدر اختر ارائیں پین پاکستان کے معراج نبی حضرت علی کوثر، امان اللہ مینگل، حق نواز شاہ، ملک رشید کاکڑ، عابد ناصر ڈاکٹر شفیق لانگو و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کے بجاے طرح طرح کے کالے قوانین مسلط کرنے اور نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔
حکومت خود میعاری تعلیم دینے کے بجاے اپنی خامیوں کو چھپانے کے لیے نجی سکولز کے خلاف منفی ہتکھنڈے استعمال کرتے ہیں گرینڈ الائنس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس وقت پورے ملک کو اکٹھا کیا ہے اور اب نجی تعلیمی اداروں کے ملکی سطح پر دفاع کیا جاے گا مقررین نے واضح کیا کہ کسی بھی پالیسی کو نجی تعلیمی اداروں سے مشاورت کے بغیر قابل قبول نہیں. جب تک نجی شعبے کو اعتماد میں نہیں لیے جاتے۔
یاد رہے کہ گرینڈ الاہنس کی جانب سے گرینڈ تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں جاری پانچ روزی تعلیمی پروگرام کے لیے ملک بھر نجی تعلیمی اداروں کے ایسوسی ایشنز کے رہنما بلوچستان میں میگا تعلیمی پروگرام شرکت کر رہے ہیں. دریں ابنا ال پاکستان پراہیویٹ سکولز فیڈریش کے مرکزی صدر کاشف مرزا کوئٹہ پہنچ گئے. جا کا کوہتہ اہیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔