|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ضمنی الیکشن کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم اگلہ الیکشن بھی واضح اکثریت سے جیتے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈسکہ کے الیکشن میں دھاندلی کی جسکا اعتراف خود الیکشن کمیشن نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ۔

جسکے خلاف حکومتی وزراء کا بیان شرمناک ہے حکومت شکست تسلیم کرے جمہوریت کا راگ الاپنے اوالے شکست پر غیر جمہوری طرز عمل کا مطاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں پی ایم ایل ن کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں ہماری جیت سے وزیر اعظم بھی ہل چکے ہیں انہوں نے اپنے ہی وزیر سے استعفی لے کر اپنے آمرانہ سوچ کا بر ملا اظہار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندہ پنجاب کے پی پی اور بلو چستان میں پی دی ایم کے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ وہ ملک میں ائین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا بھر پور کردار ادا کررینگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے سینٹ کے الیکشن میں جیت یقینی ہے۔

پی ڈی ایم انکی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ سینٹ میں بھی بھرتری حاصل کرکے اپنا چیئرمین لائینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں جمہوریت کو واپس اپنے ٹریک پر لانے کیلئے پی ڈی ایم کی ہر سطح پر رہنمائی کر رہے ہیں ۔

ملک میں جب تک ووٹ کو عزت دو کے فلسفے پر عمل نہیں کیا جائیگا ملک جمہوری طور پر کسی صورت ترقی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں یہی سوچ و قومی نظریہ میاں نواز شریف کا ہے جسپر اب ہر صورت عمل پیرا ہونا پڑیگا۔