|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

گزشتہ ماہ قطر  کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئےتھے جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔ ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہناہے کہ گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈاسیٹ کرنے پر زوردیاگیا۔