کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ،منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ جان بلوچ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔
جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی ٹیکنو کریٹ معیار پر پورا نہیں اترتے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے۔
کہ ٹیکنو کریٹس کے معیار سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جس کے مطابق دونوں امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا انکے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے ۔ واضح رہے کہ عدالت میں درخواست پرسماعت آج کی جائیگی ۔