کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری عمران ترین، سینئر نائب صدر حاجی نصرالدین کاکڑ، سرپرست اعلی حاجی عاشق اچکزئی، نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، نائب صدر میر محمررحیم بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حسین ہزارہ، ڈپٹی چیئرمین خان کاکڑ اور انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل دھانی ،چیئرمین حاجی سمیع اللہ بلوچ ،جنرل سیکرٹری عمر جان کشانی ،سینئر نائب صدرحاجی لشکری بلوچ۔
وائس چیئرمین حاجی نور دہانی ، ترجمان سراج نور ،اور دیگر کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز ایرانی فورسز کی جانب سے ایران کے سرحدی علاقے حق آباد میں تیل کے کاروبار اور خوراکی اشیاء کے کاروبار سے منسلک مزدوروں اور ڈرائیوروں پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں اور بیان میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے پر ہزاروں لوگوں کا کاروبار وابسطہ ہے۔
اورباڈر کی بندش سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے انجمن تاجران بلوچستان ہمیشہ سے پاک ایران باڈر پر تجارت کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ سے تجارت کے فرغ کو ترجیح دی ہیں اور کہا ہے کہ ایران باڈر سے روزانہ ہزاروں لوگ مختلف قسم کی اشیاء پاکستان لاتے ہیں اور سالانہ اربوں روپے کی تجارت ہوتی ہیں جس کا فائدہ براہ راست بلوچستان کے عوام کو پہنچتاتے ہیں۔
اور گورنمٹ کو سالانہ اربوں روپے کلیرنگ کی مد میں جاتے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے پنجگور پرون باڈر اور پنجگور کوھک باڈر کی بندش سے تاجروں کے کروڑوں روپیہ کا نقصان ہورہا ہیں اور اشتعال انگیزی سے دونوں طرف آباد لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہیں ۔
اور بیان میں کہا ہے کہ حکومت باڈر کی بندش کے فیصلہ پر نظرثانی کریں اور پنجگور باڈر کو دوبارہ تجارت کیلئے کھول دیں انجمن تاجران بلوچستان شہداء کیلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔