کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرے مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان بیروزگار،عوام مہنگائی وبے روزگاری اور بدعنوانی کے آگ میں جل رہے ہیں۔
امریکہ ویہودویوں کو خوش کرنے ،غلامی کا حق ادا کرنے کیلئے اسلامی جمہوری پاکستان پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ داروں کو مسلط کردیا گیاہے قرضوں کے بوجھ تلے معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ ادارے اور سپریم کورٹ ہوشربا مہنگائی ،بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات وراشن کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کے خلاف سوموٹو ایکشن بھی نہیں لیتے ۔
ایک نے قرض اتاروملک سنوارو،دوسرے نے روٹی،کپڑا ،مکان ،حقوق اور تیسرے نے مدینہ کے اسلامی ریاست کے پر نام قوم کودھوکہ دیاحکومت واپوزیشن قوم سے مخلص ہوتی توآج ملک کی حالت اتنی خراب نہیں ہوتی ۔
لاکھوں نوکریاں وگھروبنانے ،قرض لینے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے آج کہاں ہیں ۔حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے غریب بدحال پریشان ،کمیشن وکرپشن مافیاخوشحال و،مالامال ہے،عوام کا معیار زندگی مسلسل تباہ ہو رہاہے قوم کا بچہ بچہ بھاری سودی قرضوں تلے دبا ہوا ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ملک کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی کالونی بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔