|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اپنے ایک بیان میں خضدار میں ہونے والے بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکہ اور شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا افسوسناک ہے ۔

قیام امن میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خضدار میں محنت کشوں کی گاڑی پر بم دھماکہ اور انہیں زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خضدار میں امن و امان بہتر اور کاروبار میں آئے روز ترقی آتی جارہی ہے۔

ایسے موقع پر دھماکہ کرنا شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ، ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں شہر میں امن وامان کے سلسلے کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے مذید موثر اقدامات کیئے جائیں گے۔