|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض ٹولہ آسائشوں میں مستغرق ہے جبکہ عوام غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں ۔

کھارہی ہیں اقتدار سے قبل بلند و بانگ دعوے کرنے والے اقتدار میں آتے ہی پنکچر ہوگئے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج سے حکمرانوں کے غرور اور تکبر کے غبارے سے ہوا نکل گئی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ عربیہ ضیاالعلوم خلجی کالونی سریاب میں منعقدہ جلسہ دستاربندی اور جامعہ صدیقیہ جتک سٹاپ میں علما و طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مقصد آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی ہے ملک میں بالادست اور زیردست کی تفریق ختم کرکے ہرطبقہ کو آئینی اور جمہوری حقوق فراہم کرکے ہی ملک موجودہ گھمبیر صورتحال سے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے مملکت میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ جرم بن چکا ہے قادیانیت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ختم نبوت کا قانون اور آئین میں موجود اسلامی دفعات کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکمران ختم نبوت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی سرپرستی ترک کردیں۔