تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 68 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 68 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ11،پنجاب 46 ،سندھ 10 ، بلوچستان 01 شامل تھے ۔
اور جبکہ 18 افراد کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھا جنھیں لیویز انتظامیہ نے واپس ایران کے حوالے کیا راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔