کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی کے تحت نشستیں جیتیں گی ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہے اور جلد ہی امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا سلیکٹڈ حکومت عوام کے امنگوں کی ترجمانی نہیں کرسکتی ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں صوبے میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ عثمان خان کاکڑ نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جب تک سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے لانے والوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک حالات بہتری ممکن نہیں کیونکہ حالات دن بدن خراب ہوتی ہورہے ہیں ، خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو ، اس وقت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشتونوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
مگر ایسا کسی کو کرنے نہیں دے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وفد کے ہمراہ پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات کیملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہو ئی اور تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں حکومت عملی کے تحت کامیابی حاصل کرے گی۔