کراچی: کراچی پولیس نے کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلاکوٹ پولیس نے ناگمان مسجد گل محمد لین کراچی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ اسٹریٹ کریمنلز/ ڈکیت کو گرفتار کر تے ہوئے ۔
غیر قانونی اسلحہ سمیت چوری شدہ چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کر لیئے پولیس کے مطابق ملزم غلام فرید نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (2) پستول 30 بور بمعہ 7 راؤنڈز اور (4) چوری شدہ/چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان غلام فرید عرف علی ولد عطاء محمد اور سمیر احمد ولد قادر بخش پیشہ وارانہ عادی مجرم ہیں ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم/ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔