پنجگور: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار پنجگور زون کا ایک اہم اجلاس مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح بلوچ ایڈوکیٹ گورنمنٹ انٹر کالڑ میں منعقد ہوا جسکے مہمان خاص بی ایس او پجار وحدت بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ ایڈوکیٹ جبکہ اعزازی مہمان خاص نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے رکن شیر علی وزیر بلوچ تھے اجلاس میں تعرفی نشت، تنظیمی و تعلیمی امور، سیاسی و ملکی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل زیر بحث رہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کو ڈسٹرکٹ پنجگور میں فحال و منظم کرینگے اور تعلیمی و علمی بنیاد پر تنظیم کے پیغام کو ہر نوجوانوں تک پنچائیں گے تاکہ پنجگور کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول کی بحالی اور ادارے آباد رہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ اور صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت طلباء و طالبات کو نہ صرف سیاسی بیگانگی کی طرف دھکیل دیا۔
بلکہ تعلیمی اداروں کو غیر فحال اور یرغمال کرنا موجودہ سیلکٹڈ صوبائی حکومت کی سیاہ ترین کارکردگی ہے جسکے پاس تعلیمی پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے جنکو نہ عوام سے کوئی سروکار ہے نہ اس قوم کے مستقبل کے معماروں کی جو انتہائی قابل نفرت عمل ہے اور حکومت کے اس ظالمانہ اور استحصالی پالیسی اور منفی رویوں کے خلاف بی ایس او پجار کی روز اول سے پر امن جمعوری جد وجہد جاری رکھی ہوئی ۔
جو ان تعلیم دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے عوام کو چاہیے اس نااہل اور مسترد شدہ حکومت کے خلاف اپنی جمہوری آواز بلند کرکے تعلیمی اداروں کو آباد کرنے کے لیئے اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی اداروں کی طرف راغب کریں کیونکہ اس سائنسی اور ٹیکنالوجی کی صدی علم اور منطق کا دور وے جس سے راس ہو کر ہم ایک خوشحال اور تعلیم یافتہ معاشرے کا قیام ممکن بنا سکتے ہیں۔
اور آنے والے تمام مسائل اور مشکلات سے معیاری تعلیم کے ذریعے نکل سکتے ہیں اور آنے والے دور کے تقاضوں سے اپنے ملک و صوبے میں اس عظیم قوم کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار کا پروگرام خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جسکے لیئے ہماری آئینی، پرامن، جمعوری، سائنسی اور فیڈریشن کے اندر رہ کر جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔
اور نوجوان تعلیم کیساتھ ساتھ قوم کو سیاسی و علمی بیگانگی سے نکالنے کیلئے بی ایس او پجار کے پرامن کاروان میں بھرپور شمولیت اختیار کرکے اپنے اور اس عظیم قوم کے بنیادی حقوق کے لیئے جدوجہد کریں کیونکہ سیاست سے دوری پر کمزور اور غیر سیاسی لوگ آپ پر مسلط ہو کر آپ پر حکمرانی کرتے ہیں جسکی واضع مثال موجودہ نااہل حکومت ہے بی ایس او پجار طلباء و طالبات کا نمائندہ اور ذمہ دار تنظیم کے ساتھ واحد جمہوری طلبہ تنظیم ہیے ۔
جو اس قوم کے ساحل وسائل کی تحفظ اور قومی تشخص، زبان اور دود ربیدگ کی دفاع کر سکتی ہے۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیر علی وزیر نے کہا کہ ہمیں بی ایس او پجار کی قیادت پر فخر ہے جو اس عظیم قوم کی خوشحالی کی خاطر اپنے پڑھائی کے ساتھ ساتھ دن و رات محنت کرکے اس قومی تحریک کو آگے لیجارہے ہیں جو یقینا انکی جمعوری جدوجہد رنگ ضرور لی آئیگی۔
بی ایس او ہماری مادر تنظیم ہے جس نے نہ صرف اس عظیم قوم کو نظریاتی، مخلص اور فکری سیاسی کارکن فراہم کی ہے بلکہ قوم پرستانہ سیاست کی بنیاد رکھی جنکی بدولت آج قائد تحریک اور رہبر عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جیسے عام سیاسی کارکن ہمیں نوازا جس پر نہ صرف بلوچ عوام بلکہ ملک میں بسنے والے تمام مظلوم و محکوم اور ترقی پسند عوام فخر محسوس کرتے ہیں۔
اور عوام سے درخواست اور اپیل کرتے ہیں کہ اپنی قومی جماعت نیشنل پارٹی میں شامل ہو کر قائد تحریک ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ایک جھنڈے کے سائے تلے قومی جہد میں اپنا اول دستہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں اور بچیوں کو بی ایس او پچار کے فکری و نظریاتی جدوجہد کا حصہ بنائیں تاکہ وہ معاشرتی براہیوں سی دور ہو کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار نبائیں۔
اجلاس میں سابق زونل صدر صمد صادق، گہرام شریف، سابق زونل جنرل سیکریٹری شہباز الطاف، بہرام شریف، دادشاہ اور نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔