کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر تنقید غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دبا سے غلام بنانے کی کوشش نا کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی آغا محمود شاہمولوی کمال الدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا افسوسنا ک عمل ہے۔
وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی اب ان کو اخلاقی طورپر وزیراعظم ہاس چھوڑ کر بنی گالہ جانا چاہئے الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس پر تنقید کرنا نا اہل حکمرانوں کی نشانی ہے جب 2018کے انتخابات میں جب یہ لوگ غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے اقتدار میں آئے۔
اس وقت الیکشن کمیشن کا ادارہ ٹھیک تھا اب جب ان کے خلاف اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں ان کی نا اہلی کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کے امیدوار کو کامیاب بنایا تو اس وقت ان کو الیکشن کمیشن کا دارہ اٹھیک نہیں لگا اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نا اہل وزیراعظم کے خلاف فوری طورپر فیصلہ کریں۔