|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2021

قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی باتیں ڈرامہ بازی کے سواہ کچھ نہیں نیازی بائی فورس ایم این ایز سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے حفیظ کی شکست در اصل آئی ایم ایف سے نفرت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایوان سے بزور طاقت ایم این ایز سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے اپنی شکست تسلیم کرتے ہو ئے وقت ضائع کئے بغیر مستعفی ہو جائے اب مزید ڈرامہ بازی سے کام نہیں چلے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست در اصل آئی ایم ایف کی نفرت کا اظہارہے کیونکہ عوام نہیں چاہتی کہ پاکستانی قوم آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھی جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سینٹ انتخابات میں خرید فروخت کی باتیں کرتے ہیں یہ اگر ایسی بات ہے تو بکھنے والوں کو ٹکٹ کیوں دیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں سب خانہ بدوش شامل ہیں دن کو ایک جماعت میں اور رات دوسری پارٹی میں شامل ہو تے ہیں ۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری نو منتخب سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی با عزت راستہ نہیں۔

اسلام آباد اور ضمنی الیکشن کے شکست کے بعد سلیکٹڈ رجیکٹڈ ہوچکا ہے وہ قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اب انہیں مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا جلد ہی عوام کی سے طاقت انہیں گھر رخصت کریں گے ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں کامیابی کے بعد پہلا دورہ بھاگ اپنے دیرینہ ساتھی حاجی حفیظ اللہ مغیری ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر جمعیت کے سینئر رہنما حاجی حفیظ اللہ مغیری خلیل احمد سارنگزئی بولان کے ضلعی امیر مولانا سید ارشد شاہ مفتی قدرت اللہ حفیظ حافظ محمد یوسف گویا ڈاکٹر درشن کمار ودیگر شریک تھے مولانا عبد الغفور حیدری کی آمد پر چھوٹے چھوٹے بچوں اور کارکنوں نے پھول نچھاور کیے اور ہار پہنائے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا این آر او نہ دینے والا خود این آر او لینے کیلیے بے چین ہے۔

عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہوکر سخت پریشان ہے اور انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انکو اپنے نمائندوں نے ووٹ نہیں دیے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیاعنقریب عوام کو موجودہ حکومت سے چھٹکارہ دلائیں گے انہوں نے کہا سینیٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین اور عدم اعتماد کا فیصلہ کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا۔

انہوں نے بھاگ میں پانی کی شدید قلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام کو صاف پانی ملنا افسوسناک اور حکومت کی نا اہلی ہے جو حکومت عوام کو بنیادی سہولت پانی فراہم نہیں کرسکتی انکو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پانی کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھاوں گا۔