کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فون دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے سربراہ کو حالیہ سینٹ الیکشن کی صورتحال اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ میں اولین کردار ادا کیا ہے ۔
پی ڈی ایم نیشنل پارٹی کے ساتھ ملکر چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں کامیاب ہوگی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی۔نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ ملک کے بقاء کا واحد راستہ جمہوری عمل کی تسلسل میں ہے۔ائین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی سپریمسی ہی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن ہے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے چیرمین پی پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت کے فروغ ،جمہوری اقدار کی بحالی اور عوام کی حقیقی حکومت کیلیے پی ڈی ایم کی جدوجہد میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ساتھ ہے۔سینٹ الیکشن میں کامیابی پی ڈی ایم کی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور عوام کی کامیابی ہے۔نیشنل پارٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کریگی۔
اور پی ڈی ایم کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کرادر ادا کریگی۔دریں اثناء اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹر و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیشنل پارٹی کے سربراہ سے فون پر گفتگو کی۔اور چیئرمین سینٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور چیرمین سینٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کو کامیاب کرنے میں اولین کردار ادا کریگی۔