کوئٹہ: وزیر اعظم پا کستان کے معاون خصوصی برا ئے ماحولیا تی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین گرین پا کستان منصوبے کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جارہے ہیں، اس منصو بے کے تحت بلوچستان کے چھ شہروںمیں بھی کا م کیا جا ئے گا ،وفاقی حکومت کا اس با بت بلو چستان کو بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔ جمعرات کو کو ئٹہ کے مقامی ہو ٹل میں زیارت کے دورے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کلین اینڈگرین پا کستان پروگرام میں سوا لا کھ رضا کا روں نے رجسٹریشن کروا دی ہے جو درخت لگانے اور صفا ئی کا کا م کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صفا ئی کا کا م صوبائی حکومتوں کا ہے تا ہم و فا قی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر ایک جامع نظام بنایاجارہا ہے کچرے کو ٹھکانے لگانے۔
گندے پانی کو صاف کرنے اور شجرکاری سیمت پانچ منصوبوں پر کام جاری ہے جس کا مقصد کم وسائل میں بہتر نتائج حاصل کرنا ہے، وزیر اعظم نے کلین گرین منصوبے میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افرائی کا عزم کیاہے بلوچستان کے چھ شہروں میں کلن گرین منصوبہ بنایا گیا ہے جو شہر کلین گرین منصوبے بہتر کررہے ہیں ان کے فنڈز کو بھی بڑھایا گیاہے کورونا کے دور میں کلین گرین منصوبے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
کلین گرین کورونا منصوبے میں 24ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے صوبائی دارالحکومت میں پانی گندے ہانی کو صاف کرنے کا پلانٹ جلد فعال ہوگا کوڑا کرکٹ اٹھانے ۔کچرہ کو قابل استعمال بنانے ۔گندے پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے دس ارب درخت ملک بھر میں لگانے جارہے ہیں کلین گرین منصوبے کی تکمیلِ کیلئے بلوچستان کی ہر ضرورت پوری کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ سینیٹیشن اور صاف پا نی کا استعمال انتہا ئی کم ہے جہاں پر پا نی کی کمی ہے وہاں پر پا نی صاف کر نے کے منصو بے چلا ئے جا ئے تا کہ پا نی کی کمی پورا ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں سالڈ ویسٹ اور سینیٹیشن پر کا م نہیں ہو رہا ہے وزیر اعظم کے ہدایت پر ہو نے والی سروے کے مطا بق لو گوں کو اس چیز کی شکا یت سامنے آئی کہ ان کی گلی محلوں میں کچرہ پڑا رہتا ہے۔
کو ئٹہ میں 60فیصد کچرہ سڑکوں پر ہے ان تمام کا موں میں عوام کو بھی حکومت کا ہا تھ بٹھا نا چاہیئے کیو نکہ اٹھا رویں ترمیم کے بعد یہ کا م صو با ئی حکومت کے ذمہ ہے البتہ جہاں فنڈنگ کی کمی ہے اس کا نصف وفاق اور نصف صو بہ فرا ہم کرے گا،، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے پہلے بتا دیا تھا کہ وہ 4شہروں میں تبدیلی کے حوالے سے کا م کریں گے اب وہ کو ئٹہ اور زیارت کو بھی منصو بے میں شامل کر نے کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پو رے ملک میںما حولیا ت کے حوالے سے گرین بنچ کا م کر رہے ہیں اسے بلو چستان میں بھی شروع کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بہت زیا دہ تفریحی مقاما ت ہیں جہاں مزید کا م کی ضرورت ہے ما حولیا تی تبدیلی کے حوالے سے چائنا میں بھی پہلے یہی صورتحال تھی وہاں عام آدمی نے بھی کا م کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کو رونا کا لنک بھی گندگی سے ہے جس میں 24ارب روپے کا فنڈ وفاقی جبکہ با قی صو با ئی حکوتیں دے رہی ہیں ۔پریس کا نفرنس کے اختتام پر سیکرٹری پی ایچ ای اور لو کل گو رنمنٹ کے آفیسران کو شیلڈز پیش کی گئیں۔