تربت: گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن مکران ڈویڑن کے صدرحاجی مرادبخش، نائب صدر محمد اکبر، پریس سیکرٹری حاجی محمدیعقوب اور ڈویڑنل آرگنائزرمحمداقبال بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان جناب جام کمال خان، چیف سیکرٹری بلوچستان اورفنانس سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی احکامات کومدنظررکھ کروفاقی نوٹیفکیشن کی روشنی میں بلوچستان کے تمام ملازمین کیلئے %25 ایڈہاک ریلف کانوٹیفکیشن جاری کرکے۔
ملازمین مین پائے جانیوالے بے چینی کاخاتمہ کیاجائے چونکہ مزکور ایڈہاک ریلیف پاکستان بھرکے ملازمین بالخصوصی جی ٹی اے بلوچستان کے سپہ سالار اورمردمجاہد حبیب الرحمن مردانزئی کی قیادت نے ایک بڑی قربانی دیکر حاصل کیاہے۔
لہذابلا تعطل بلوچستان کے ملازمین کیلئے 25فیصدایڈہاک رییلف کانوٹیفکیشن جاری کیاجائیبصورت دیگرجی ٹی اے مکران ڈویڑن اپنے صوبائی ہکال پرعمل درآمدکراتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرین گے۔