اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں کر لیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میںبجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست دائرکردی ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی، 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی۔
فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔