بلوچستان میں دربدری کی زندگی

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے عوام کی زندگی کو ریت کے ٹیلوں نے عذاب میں ڈال دیا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے ریت کے ٹیلوں کی زد میں ہیں۔ریت کے یہ ٹیلے متعدد مکانات، اسکول اور کھیل کے میدانوں کو نگل چکے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں جس کے بعد یہاں رہائش پذیر افراد بے چینی کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوگ اپنی چھتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ پسنی میں رہائش ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان حکومت کے متعلقہ ادارے اس اہم قدرتی آفت سے بچاؤ کے لئے لوگوں کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔