|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2021

گلستان: غبیزئی قبیلے کے سربراہ و کاکا شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین احمد خان غبیزئی، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے آنے والے بچوں کو محفوظ مستقبل دینا ہے میڈیا، ارباب اقتدار،سیاسی رہنماں اور قبائلی عمائدین کو مل کر علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔

قلعہ عبداللہ میں امن و امان، ترقی و خوشحالی کیلئے آنے والوں کیلئے ہمارے راستے ہمیشہ کھلے ہیں 30 سال سے یہاں جن رنجشوں نے گھر کئے تھے ان کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاکا شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 200 ملین کی لاگت سے احمد خان ایجوکیشنل کمپلیکس کے پہلے فیز میں سپورٹس، ہیلتھ کمپلیکسز، احمد خان پبلک پارک، ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ ولی خان غبیزئی، قبائلی عمائدین عبدالشکور خان غبیزئی، صمد خان بادیزئی و دیگر بھی موجود تھے۔ احمد خان غبیزئی نے کہا کہ 30 سال سے ہم اس انتظار میں تھے کہ آپ آئیں گے علاقے کی ویرانی اور مسائل اجاگر کریں گے میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے، کوئی ذی شعور انسان غلط پروپیگنڈے کی وجہ سے گلستان کا رخ نہیں کرتے ہم اس ملک کے باشندے ہیں۔

یہاں کی ترقی و خوشحالی میں حصہ رکھتے ہیں ہم نے صبر کیا اور آج وہ صبر ایک تناور درخت بن گیا ہے دنیا نے ترقی کرلی اور ہم آج بھی وہی ہے جب اپنے بچوں کو یاد کرتا تو آنکھوں میں آنسوں آتے میرا شروع سے شوق تھا کہ ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرے انہوں نے کہا کہ 7 سے 8 سالوں میں ہم نے 20 سے 25 کروڑ روپے ترقیاتی فلاحی کاموں پر خرچ کر چکے ہیں۔

ہماری لیے خوشی ہے کہ ہمارے سینکڑوں بچے ماسٹرز تک علم حاصل کررہے ہیں ارباب اختیار کو معاملات سمجھنے کی ضرورت ہے حالات عارضی ہے کاکا شہید فاؤنڈیشن کے رضا کار عوام کی خدمت کرے خواتین آبادی کا نصف حصہ ہے لیکن ہم نے ہمیشہ انہیں نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا، ارباب اقتدار، سیاسی رہنماں کو مل کر علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ احمد خان اچکزئی کو پاکستان آنے پر اپنی اور پارٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ان کی اس کاوش جو علاقے میں امن اور ترقی کی خواہش ہے کو سراہتے ہیں۔

ایسے شخصیات جن کا تعلق کسی بھی قوم سے ہو خوش آمدید کہتے ہیں قلعہ عبداللہ جہاں گھر گھر رنجش، تعلیم تباہ اور انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے ہم امن کے پیروکار ہیں اور امن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔