|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

سوراب: سوراب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور باربار کی ٹرپنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب کی جانب سے شدید احتجاج،شٹرڈاون ہڑتال اور گریڈ اسٹیشن کا گھیراو تفصیلات کے مطابق سوراب میں بجلی کی ناگفتہ بہ صورتحال،طویل لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ سیتنگ آکرزمیندار ایکشن کمیٹی سوراب نے ااحتجاجی راستہ اختیار کرلیا۔

اس سلسلے میں جمیعرات کے روز سوراب بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کیاگیااورگریڈ اسٹیشن کا گھیراو کیاگیاشٹرڈاون ہڑتال کے باعث تمام تر بازاریں اورمارکیٹیں بند رہی حتی کہ میڈیکل اسٹورز،سبزی فروش اور تندور بھی بند رہے شہری ایکشن کمیٹی،انجمن تاجران،ٹیلرنگ ایسو سی ایشن اورچکی ایسوایشن نے بھی شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کی تھی۔

 

جس کی وجہ سیلوگوں کو شدیددشواریوں کاسامناکرناپڑااور دوردراز سے آئے لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑااور سودا سلف لیے بغیر واپس اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیدوسری جانب سینکڑوں کی تعداد میں زمینداروں نے ریلی کی صورت میں جاکرگریڈ اسٹیشن کا گھیراو کیااور وہاں پر دھرنادے کر بیٹھ گئیبعد ازاں ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسی خیل کی دفترمیں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں زمینداروں ایکشن کمیٹی اور ایس ڈی او واپڈا آپریشن کے مابین مذاکرات ہوئیاور بجلی کہ صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی پرزمیندارایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کیا۔