|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج و دھرنے کے بدولت جام سرکار کی بوکھلاہٹ نے کوئٹہ کو بیروت بنادیا ہے۔ہر طرف کنٹینرز اور خاردار تاروں سے کوئٹہ جنگ زدہ علاقہ کا نظارہ پیش کررہا ہے۔

ملازمین کا پرامن احتجاج تو ایک مخصوص ایریا میں ہے لیکن جام سرکار نے پورا کوئٹہ کو اپنی نااہلی اور بیڈ گورننس سے نوگوایریا بنادیا ہے۔اور آج عوام حکومت کی بدولت شدید مشکلات کا شکار رہا۔دوسری طرف عوام کی گاڑیوں کو بیگار میں لیکر سڑکوں کو بند کیا گیا۔ نااہل سرکار عوام کو سہولت تو دینے سے قاصر ہے لیکن عوام کے املاک کو چھیننے میں نمبرون ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ صوبائی حکومت ملازم کش سرکار ہے جس نے ملازمین کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے سڑکوں کی بندش کو ختم کیا جائے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔