کراچی: اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مستحق کو عزت نفس مجروح کیے بغیر افطار کرانی چاہیے۔
رمضان کے آتے ہی اب تک کئی فنکار لوگوں کو افطار کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو اس عمل کی ترغیب دینا ہے۔
اس ضمن میں فیصل قریشی بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں بنی کھانے پینے کی متعدد اشیا کے بجائے ضرورت مندوں کے ساتھ افطار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
فیصل قریشی کی جانب سے انسٹا گرام پر افطار کی کچھ تصاویر شیئرز کی گئی جس میں بہت سے معصوم بچے نظر آرہے ہیں جن کے ساتھ اداکار کی فیملی نے افطار کا اہتمام کیا۔
فیصل قریشی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اس رمضان عزتِ نفس مجروح کیے بنا بچوں کو افطار کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ‘۔