بیلہ: گزشتہ روز ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کلڑھی ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے چھب گوٹھ سے متصل علاقوں جن میں گوٹھ سید جمال شاہ ودیگر میں تباہی مچا دی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
مال مویشی بھا کر لے گیا گوٹھ جمال شاہ کے رہاشی متاثرہ محمد رمضان ولد خمیسو کا کہنا ہے کے میرا گزر بسر مال مویشی سے منسلک ہے گزشتہ روز طوفانی سیلاب میں میری تمام بکریاں پانی بھا کر لے گیا گھر بھی اب رہنے کے قابل نہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔
تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ماہ مقدس میں یہ لوگ بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑھے ہوئے ہیں میری وزیر آعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ڈپٹی کمشنر لسبیلہ و اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ودیگر سیاسی سماجی رہنماؤں سے اپیل ہیان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر اقدامات کریں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور رہنے کے لیے ٹینٹ وغیرہ کا بندوبست کیا جائے۔