|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

ڈیرہ اللہ یار: یوٹیلٹی اسٹورز ڈیرہ اللہ یار کے ایریا انچارج محمد حیات بگٹی نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھرپور ریلیف فراہم کیا جارہا ہے اشیاء خوردونوش سمیت روزمرہ کے استعمال کی تمام چیزیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں اور اوپن مارکیٹ کے نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں بھی نمایاں کمی رکھی گئی ہے۔

عوام اوپن مارکیٹ کے بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چیزیں خرید رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گھی چاول دالیں چینی چائے سمیت صابن سرف و دیگر چیزیں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں عوام مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز سے کم قیمت پر اشیاء خوردونوش اور روزمرہ کی چیزیں خریدیں تاکہ انکو بچت کیساتھ ساتھ ریلیف بھی مل سکے کورونا وائرس اور مہنگائی کے ستائے دیہاڑی دار طبقے اور سفید پوش شہریوں کو مکمل طور پر ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

تمام یوٹیلیٹی اسٹورز صبح سے شام تک کھلے ہوئے ہیں شہری دن بھر میں کسی بھی وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر پہنچ کر خریداری کر سکتے ہیں رمضان اتوار سستا بازار میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کا بھرپور کردار رہا ہے۔

اور عوام کو سبسڈی دیکر مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی چیز کا شارٹیج نہیں ہے تمام چیزیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر عوام کو چیزیں فراہم کی جارہی ہیں ۔