|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2021

پنجگور ( پ ر ) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ پاک ایران بارڈر کی بندش کے باعث لوگ شدید گرمی اور رمضان المبارک کے مہینے میں بارڈر کے دونوں اطراف میں بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں لیکن ہمارے موجودہ صوبائی وزراء اور وزیر اعلی کی خاموشی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انکے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے

یا کہ انہیں بلوچستان کے غریب عوام کی دردناک تکالیف سے کوئی پرواہ ہی نہیں ہے ہمارے وزیر اعلی بلوچستان کے اختیار سے پنجاب کی فیکٹری مالکان کے چوکیداروں کے اختیار زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے بیچارے مذدور اور گاڈی مالکان ہزاروں کی تعداد میں شدید گرمی اور مقدس ماہ رمضان میں پنجگور رائفل کے کیمپ کے اردگرد پچھلے 10 دنوں سے راہداری دینے کے بہانے پہ لائیں میں کڈا کر کے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے

اور جب بھی کسی کو راہداری مل جائے تو وہاں بارڈر پر روکھا کر کہا جاتا ہے کہ آپنے باری کا انتظار کریں ترجمان نے مزید کہاکہ یہاں پنجگور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی کیمپ کے سڑکوں پر ہمارے غریب ماں بہنوں کو شدید گرمی میں سارے دن زکات اور خیرات دینے کے بہانے میں بے عزتی کے ساتھ ایک کیلو دال اور ایک کیلو چاول کے لیے کڈا کردیا گئے بیں عجیب حکمران ہیں ایک طرف ہمارے روزگار مذدوری بند کر رہا ہے دوسری طرف ہمیں بیکاری بنا رہے ہیں یہ سلسلہ مزید برداشت نہیں کی جائے گی جس لوگوں کے پاس اختیارات ہیں اپنی رویہ پر نظرثانی کریں وگرنہ شدید ردعمل کے لیے تیار ہو جائیں ۔