|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2021

کوئٹہ:ترجمان وزیر اعلی بلوچستان اپنی نوکری پکی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، برائے نام ترجمان بتائیں کہ ان کا تعلق کس جماعت سے ہے ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی سربراہ کے ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسی پیراشوٹر برائے نام ترجمان کو اجازت نہیں دینگے

کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بات کریں ترجمان وزیر اعلی بلوچستان کس حیثیت سے پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی پر بات کررہے ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت کو تو آج تک یہ نہیں معلوم کے ان کا تعلق کس جماعت سے ہے کل تک نیشنل پارٹی سے مفاد اٹھانے والے برائے نام ترجمان بتائیں کہ ان کی کیا سیاسی جدوجہد ہے راتوں رات جس طرح انہیں کسی کی خواہش پر کنٹریکٹ پر ترجمان بنایا گیا

اس کا ہمیں بخوبی علم ہے بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی جماعت اور اپنی مرکزی حکومت سے گلہ و شکوہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہمارے قائد عمران خان نے ہمیں سکھایا ہے کہ کس طرح ہم نے اپنے حق کے لئے آواز اٹھانی ہے ترجمان بلوچستان حکومت اپنے کام سے کام رکھیں اور ہماری قیادت کے خلاف کوئی بھی بات کرنے یا مشورہ دینے سے گریز کریں ہم سیاسی لوگ ہے اور سیاسی تربیت کے تحت سیاست کرتے ہیں ترجمان وزیر اعلی ہماری جماعت یا قیادت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے کنٹریکٹ کی فکر کریں۔