کوئٹہ:وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا شہر بھر میں ایک گھنٹے سے زائد تک ٹریفک رکی رہی ریڈزون جانے والی سڑک اور انسکمب روڈ بند رہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وی وی آئی پی روٹ کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی
شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک گھنٹے تک ٹریفک جام میں روزے دار شہری پھنسے رہے دوسری جانب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر زرغون روڈ سے ریڈ زون جانے والی سڑک کے ایک حصے کو برئیر ، پولیس کے ٹرک کھڑے کرکے بند کیا گیا جبکہ انسکمب روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معطل رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا