|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2021

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹر حکومت پاکستان اسلام آباد کوویڈ 19کی تیسری خطرناک لہر کے تدارک کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ کیلئے ہدایات جاری کی جاتی ہے کہ ہفتے میں دو یوم جمعرات اور جمعہ کوتمام کاروباری مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ پٹرول پمپس،میڈیکلاسٹورز،ویکیسیشن سینٹرز،فروٹ و سبزی،پولٹری، بیکری،دودھ دہی اور تندور وغیرہ کی دکانیں کھلی رہیں

گی جبکہ تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گیتمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس چائے خانے اور جوس شاپس صرف اور صرف پارسل ٹیک اوے کی خدمات فراہم کریں گے کسی بھی ہوٹل،ریسٹورنٹ،چانے خانے اور جوس شاپس کے اندر اور باہر لوگوں کو بیٹھے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام جم خانہ جات وغیرہ بند رہیں گے تمام دکاندار ماسک کے استعمال اور خریداروں میں چھ فٹ کا فاصلہ کو یقینی بنائیں گے۔ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک حمام،ہیئر ڈریسرز اور ٹیلرز شاپ بھی بند رہیں گے ان ہدایات پر تاحکم ثانی عملدرآمد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔