|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2021

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، حکمرانوں کی ملک عوام دشمن پالیسی کے خلاف عوام کو متحد کر رہے ہیں عید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا جمعیت علما اسلام نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا مگر سلیکٹیڈ نیازی حکومت نے کشمیر کا سودا کر کے اپنے اقائوں کو خوش کر دیا

ہماری قیادت پر خودکش حملے ہوئے ہمیں سب کی صلاحیتوں کا علم ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے انہیں اذیت دے کر واپس چلا گیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اداروں کی جگ ہنسائی کا سامان بننے والے ایک اصولی موقف سے گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں

ریکارڈ چیک کیا جائے کہ اداروں کی بدنامی کا باعث بننے والے کون ہیں؟عمران نیازی یا کوئی اور لیڈر ، عمران خان خود کہتارہاہے کہ انکے آقاوں کی اہمیت اور اہلیت کیا ہے ملک سب کا ہے،کوئی ہم سے زیادہ وفادار بننے کی کوشش نا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت پر خود کش حملے ہوئے ،ہمیں سب کی صلاحیتوں کا علم ہے کشمیر فروشی کا اعزاز سلیکٹیڈ عمران حکومت کو ملا ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی صرف وعدوں واعلانات تک محدود ہیں عملی کام نہ ہونے بدعنوانی وقرضوں میں بدترین اضافہ نے ہر فردکو شدیدمتاثر کیا ہے حکومت کی طرف سے عوام کیلئے کوئی ریلیف نہ ملنا حکومتی ناکامی ہے،چینی کے ایک کلو کے حصول کیلئے شناختی کارڈاور پھرلائنیں لگوانا موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہوتی ہے مگر ہماری حکومتیں لوٹ مار،بدعنوانی میں مصروف عوام کو لالی پاپ پر ٹرخارہے ہیں جو لمحہ فکر ہے پی ڈی ایم ان لٹیروں سے قوم کو نجات کیلئے نفاذ نظام مصطفی اور حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے خلاف عید کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت نا اہل اور نا لائق ہے آئے روز امن امان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے مگر حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔