|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کسی صورت بھی تسلیم نہیں کی جائے گی ، سلیکٹیڈ حکومت نے مزدوروں کے خلاف جو ناروا سلوک کا عمل جاری رکھا ہے

وہ قابل مذمت ہے ، جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عید کے بعد سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ کے لئے کوششیں تیز کریں گی ، یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدوروں کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی مزدور دشمن پالیسیوں ٹیکسوں میں اضافہ پٹرو ل گیس بجلی اور روزمرہ استعمال اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے

کہا کہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مزدوروں کی حقوق کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گی اور ہم مزدوروں کی حقوق کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے اس کا آزالہ کرنا ہوگا اب بھی وقت ہے کہ وفاقی حکومت مختلف اداروں اور کمپنیوں سے نکالنے والے ملازمین کو روزگار کے مواقع میسر کریں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم عید کے بعد لانگ مارچ میں مزدورں کے حقوق کیلئے اپنی آواز اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹریڈ یونین پر پابندی اور اداروں سے برطرف ملازمین کی بحالی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائی جائے مزدوروں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے انہی کی بدولت آج بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے مگر بدقسمتی سے ملک میں ایسے قوتوں کو مسلط کیا ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے عالمی دن کے موقع پر ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جمعیت علما اسلام ان کی حقو ق کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرینگے اور عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرینگے۔