|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ہفتہ کو علی الصباح دشمن کی طرف سے جدہ کی سمت داغا جانیووالا ‘فضائی ہدف’ نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا، جس سے ساحلی شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سعودی ڈیفنس فورسز نے چند دن پہلے مملکت کی سمت بھیجا جانیوالا ڈرون بھی تباہ کیا تھا، جو اطلاعات کے مطابق بارود سے لدا ہوا تھا تاکہ ہدف کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاسکے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ایک غیر متعین دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے منگل کو بحیرہ احمر میں حوثیوں کی دھماکا خیز ریمونٹ کنٹرول کشتی کوسٹ گارڈز کے ذریعے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔