|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی پریس ریلیز میں کراچی میں محمدعامر بلوچ اور بلال بلوچ کی پولیس کے ہاتھوں شہادت اور دو بلوچ نوجوانوں کو شدیدزخمی وہراساں کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل وغارت گری اور گرفتاریاں قابل مذمت وقابل نفرت عمل ہے ،سندھ پولیس کی پولیس گردی انسانی حقوق کی پامالی اور خالصتاََ دہشتگردی کے مترادف ہے

،بے دردی کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ،پولیس کے آفیسران نے انہیں گھروں سے گرفتار کرکے چند گھنٹے ٹارچر سیلوں میں اذیت دی اور اس کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے سے ثابت ہوتاہے کہ سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ کی عوام وبے گناہ لوگوں کی قتل وغارت گیری میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ،بیان میں کہاگیاکہ فوری طورپر انسانیت دشمن اور بے گناہ بلوچ جوانوں کے قتل وغارت گیری میں ملوث پولیس آفیسران کے خلاف اعلیٰ جوڈیشل تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائیں

اور پولیس گردی کے وحیشانہ کردار کو بے نقاب کیاجائے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ نوجوانوں کے ساتھ جو وحیشانہ رویہ رکھاگیا اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہر فورم پر ان ذمہ داروں کے خلاف جدوجہد کی جائیگی تاکہ ان مظلوم نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔بیان کے آخر میں بلوچ نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیاگیااورکہاگیاکہ ان شہداء کی خون رائیگاں نہیں جائے گااوران کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کی جائیگی ۔