کوئٹہ:پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے اپنی جاری کردہ پیغام میں 3 مئی یوم صحافت کے حوالے سے کہا ہے کہ صحافت کو ملک کا چوتھا ستون اس لئے کہا جاتا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف صحافت کی بدولت عوام کے مسائل کی نشاندہی ہورہی ہے اور ملک کے بیشمار مسائل حل ہورہے ہیں کیونکہ صحافیوں نے ہمیشہ عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہے ہیں حکومت شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشش کررہی ہے صحافی اپنے قلم کو معاشرے کی اصلاح کے لئے نیک نیتی سے استعمال کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور کہا کہ صحافی کا ہاتھ ہمیشہ معاشرہ کی نبض پر رکھا ہوا ہے صحافیوں نے ہمیشہ معاشرے کو قلم کے ذریعے آئینہ دکھا رہے ہیں تاکہ امن و آشتی عام ہو اور کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عوام اور معاشرے کے لئے لازوال قربانیاں دیتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سائنس نے تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے
اسی طرح پرنٹ الیکڑونک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے بھی موجودہ صحافت میں جدت لاکر دنیا کے ساتھ چلنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا راز صحافیوں کے روز شبانہ جدوجہد اور کوششوں میں پوشیدہ ہے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم صحافت کو منانے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت ان کے تمام تر مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
کیونکہ صحافی وہ واحد طبقہ ہے جوکہ پوری دنیا ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ان کے ساتھ ضرور وابسطہ پڑتا ہے اور کسی بھی کارخیر میں صحافی حضرات سب سے آگے نظر آتے ہیں ان ہی فرنٹ لائن میں ہونے کی وجہ سے صحافیوں نے ہمیشہ جانی نقصان بھی اٹھاتے رہے ہیں لیکن اپنے شعبہ پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں دیا ہے اسی بنا پر صحافیوں نے تمام لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں