|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2021

خضدار: نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق اتوار کے روز کھٹان پل کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کر کے محکمہ صحت کے ملازم عبدالصمد کو قتل کر کے فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے نعش ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ قتل کے محرکات تا حال معلوم نہیں ہو سکے ۔