|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2021

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی عاشق اچکزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش نعمت ترین ،رشید آغا، بسم اللّٰہ ترین ،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین ، حاجی سلیم ، حاجی ظفر شاہ، منظور ترین،عزت آغا اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ۔

کہ حکومت نے اپنی تقریبات جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جبکہ ہوٹل ریسٹورنٹ اور تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے مذہبی اجتماعات پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے اور معمول کے حساب سے ہوتے ہیں عید کے سیزن میں دکانداروں پر کاروبار کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر منطق ہے بیان میں کہا ہے کہ تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔

مگر یہاں پر ناقص پالیسیوں کے سبب تاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کیجاتی ہیں اور انکی عزت نفس کو مجروح کرنے کیلئے فورسز کا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل ہیں بیان میں کہا ہے کہ ریسٹورانٹ اور ہوٹلوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے انہیں بند کرنے سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہوتے ہیں اور کہا ہے کہ عید کے سیزن سے منسلک اشیاء کی دکانوں کو رات کے وقت کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھیں کیونکہ ہم وقت میں گاہکوں کو ایس او پیز کے تحت ڈیل کرنا ایک ناممکن عمل ہے اور اگر وقت بڑہادیا جائے تو اس طرح سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہے