کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری کوئٹہ میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا، سڑکوں پر بارش کا پانی جمع شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، زیارت، کوہلو، مند، جھل مگسی، صحبت پور، خاران، پنجگور، تربت، آوران، واشک سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ا س دوران لورالائی میں 13، کوئٹہ میں 8، مسلم باغ میں 6،لسبیلہ میں 5، زیارت اور بارکھان میں4،پنجگور میں 2،دالبندین، قلات، نوکنڈی میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔دریں اثناء پاک ایران سرحدی علاقوں میں شدید بارش کے باعث طغیانی کے بارڈر پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے مطابق ایران کے سرحدی علاقوں میں بارش کے بعد برساتی نالوں کا پانی پاکستان کے سرحدی گیٹ سے پاکستان میں داخل ہوگیا برساتی پانی آنے کی وجہ سے تفتان کسٹم کلیرنس کا کام کئی گھنٹے تک متاثر اور کسٹم کے چاروں اطراف پانی جمع ہوگیا جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل رہی انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے تفتان کی مقامی آبادی اور سرحدی شہر تفتان مکمل محفوظ ہیں ایران میں بارش کا سلسلے تھمنے کے بعد سیلابی پانی آنا بند ہوگیاہے سرحد پر موجود لیویز فورس الرٹ ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے
کوئٹہ، سمیت مختلف شہروں میں بارش کئی علاقوں میں طغیانی
وقتِ اشاعت : May 4 – 2021