|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2021

دالبندین: نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ دالبندین شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہونے کا نام تک نہیں لیتا ہائے روز مختلف کلیوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے محکمہ پی ایچ ای والے کبھی بجلی نہ ہونے ٹرانسفارمر خراب ہونے طوفانی ہواوں سے تاریں گرنے یا کبھی ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ بنا کر لوگوں کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ۔

شدید گرمی اور ماہ رمضان المبارک میں پانی کی قلت کا بحران کسی بھی مصیبت سے کم نہیں لوگ حیران ہیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں روزمرہ کی اشیاء خرید کر گزارہ کریں یا ٹینکر کے ذریعے پانی خرید لیں جب کبھی کبھار علاقے کی سیاسی و سماجی تنظیمیں یا عوامی لوگ پانی کی قلت کے خلاف کوئی احتجاجی مظاہرے ریلیاں جلسے منعقد کریں یا اخبارات میں بیانات جاری کریں ۔

تو محکمہ پی ایچ ای کے حکام بالا نہ صرف لمبی چوڑی وضاحتیں پیش کرتے ہیں بلکہ دالبندین میں پانی کی فراہمی کو سو فیصد درست قرار دیتے ہیں جو کہ جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں اب بھی شہر میں پانی کی قلت کا بحران بدستور قائم ہے نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور کسی بھی قسم کی منفی ہتھکنڈوں سے ہر گز مرعوب نہیں ہوگی ۔

بیان میں محکمہ پی ایچ ای کے صوبائی اختیار داروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دالبندین شہر میں پانی کی قلت کے بحران کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں بصورت دیگر عوام کے ساتھ مل کر بھر پور انداز میں احتجاج کیا جائے گا ۔