|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2021

کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے برعکس کام کرنے سے اس کے نقصانات بڑھ رہے ہیں ہر شہری کو چاہئے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا ، خوبصورت اور انسان دوست بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور توانا ماحول مل سکے ا نہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ایسے خطے میں واقع ہے

جہاں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک واقع ہیں فضائی آلودگی اس خطے کا سب سے بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور ان ممالک میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھتی جارہی ہے پاکستان بھی فضائی آلودگی کا شکار ہے اور یہاں بھی سانس اور گلے کی مختلف قسم کی بیماریاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیںفضائی آلودگی ختم کرنے کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اس سے نہ صرف ارد گرد کا ماحول خوشگوار و صا ف ستھرا ہو گا

بلکہ آلودگی پر قابو پانے میں بھی بھرپور مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اقسام کی صنعتوں ،معیشتوں ، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلا ف جنگ میں قدم بڑھانے ہوں گے تاکہ پاکستان سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے اور ہماری آنے والی نسلیں صاف ستھری فضائوں میں سانس لے سکیں ۔