کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے، ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان فیضان خان کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کی جائیں، اسپیکر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔