کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فرمان پربلوچ بچوںکو نہیں بخشا جاتا ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماء حاجی رحیم جتک سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کہا ۔
سردار اختر جان مینگل نے حاجی رحیم جتک سے ان کے بھتیجے کی شہادت پر تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ایک فرمان پر بلوچ جوانوں کو نہیں بخشا جاتا نوجوان فیضان بلوچ کی شہادت کا سن کر بہت رنجیدہ ہوا ہوں اس کے سامنے اس کا پورا مستقبل تھا ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔