|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں قائم ایرانی قونصلیٹ نے گزشتہ روزپاکستانی علاقے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے نذر آباد میں کسی بھی ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں ایرانی قونصلیٹ نے کہا کہ ا سطرح کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ،بیاں میں مزید کہا کہ شائع خبربردار ممالک کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ہے، ایران اورپاکستان دوبردار اسلامی ممالک ہیں اورانکے درمیان سیکورٹی اورتجارت سمیت بھائی چارے کا رشتہ ہے ۔