|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2021

کابل: افغانستان کے صوبوں قندھار اور قندوز میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق عید الفطر کے موقع پر طالبان اور افغان فوج کی جانب سے تین روزہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود افغان عوام کی زندگیاں محفوظ نہیں۔

قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جب کہ قندوز میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں متحارب گروپوں نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔