|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2021

کوئٹہ:ضلع بارکھان میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق بدھ کو بارکھان شہر کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ،پولیس نے لاشوں او ر زخمیوں کو سول ہسپتال بارکھان منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے