|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2021

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنتی پیغام میں 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی اہم ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 70برسوں میں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری، صنعتی، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے پاک چین تعلقات اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکے ہیں۔ جس سے سماجی،اقتصادی،سائنسی،دفاعی اور ثقافتی تعلقات کے علاوہ پاکستان اور چین کے خطے میں امن و استحکام اور ترقی میں بھی اہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کی تاریخ بہت طویل ہے کووڈ-19 کی وبا سے تحفظ کے حوالے سے چین نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ عالمی تعاون کی بہترین مثال ہے۔