کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے مسلم باغ جوڈیشل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس عبد اللہ بلوچ جسٹس عبد الحمید بلوچ رجسٹرار راشد محمود ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب لون ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک شعیب سلطان کے علاوہ کمشنر ڑوب ڈویڑن ظفر احمد خان ودیگر اعلء افیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بار اور بینچ ایکدوسرے کے لیے لازم وملزوم ہے۔اور انکی بہتر کوآرڈینیشن سے صوبہ کے عوام کو انصاف کی فوری فراہمی میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدلیہ سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اور ہم نے ہر صورت انکے توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل کمپلیکس مسلم باغ میں مزید درختوں کے لگانے اور سیکورٹی گارڈز کے لئے روم بنانے کی ہدایات جاری کی اور بار روم میں کمپیوٹر، کتابوں ودیگر سہولیات کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان اور دیگر نے سول ہسپتال مسلم باغ کا دورہ کیا ہسپتال کے حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے فوری جواب طلب کیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے پبلک لابیریری مسلم باغ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی اور مسلم باغ بازار سے فوری طور تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دیا جبکہ سپورٹس کمپلیکس کو فوری فعال اور سٹاف کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔