|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی جمال خان مندوخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ ،جسٹس عبدالحمید بلوچ اور رجسٹرار راشد محمود ,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب لون اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شعیب سلطان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلکس قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا۔ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران کمشنر ڑوب دویڑن ظفر احمد خان نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کو ضکع قلعہ سیف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے پبلک پارک قلعہ سیف اللہ کو فوری طور عوام کے لیے کھولنے کی حکم دیا جبکہ ایک شہری کی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے متعلق شکایت پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے سکرٹری صحت کو طلب کیا۔ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور انکو ہر حال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوگی۔